ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : موسلا دھار برسات کی وجہ سے گر گئی کمپاونڈ وال ۔ 13 موٹر بائکس ہوگئے تباہ

منگلورو : موسلا دھار برسات کی وجہ سے گر گئی کمپاونڈ وال ۔ 13 موٹر بائکس ہوگئے تباہ

Sat, 17 Jul 2021 21:06:31    S.O. News Service

منگلورو 17/ جولائی (ایس او نیوز) کافی دنوں سے بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا کے تمام تعلقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلع شمالی کینرا  کے ساتھ اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی  موسلا دھار برسات کی وجہ سے مختلف مقامات پر نقصانات ہونے کی خبریں بھی  ملی رہی ہیں۔

  اسی طرح نقصان کی اطلاع   آج 17 جولائی کو  سامنے آیا ہے جس  میں مینگلور کے  بندر علاقے میں واقع اے پی ایم سی یارڈ کی اونچی دیوار دوسر ی  طرف واقع اپارٹمنٹ کے احاطے میں گر گئی جس کی وجہ سے 13 دو پہیہ گاڑیاں ملبہ میں دب کر پوری طرح تباہ ہوگئیں۔  موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ نالاپاڈ کونیل ٹاورس کے پاس پیش آیا ہے۔

    اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے معمول کے مطابق باہر صحن میں اس وقت بارش کی وجہ سے بچے کھیل نہیں رہے تھے، ورنہ بہت بڑا المیہ ہوگیا ہوتا۔ اپارٹمنٹ کے احاطے میں موجود کنویں میں دیوار کا ملبہ بھر گیا ہے جس کے بعد کنویں کا پانی استعمال کرنے کے قابل نہیں رہا ہے۔ 
    علاقے کے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دیوار کی وجہ سے اپارٹمنٹ کی طرف والے حصے میں درپیش خطرے سے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود متعلقہ افسران نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی تھی۔


Share: